وزیراعظم عمران خان کیلئے مہاتیر محمد کی جانب سے تحفے میں دی گئی گاڑی دراصل کونسی ہے ؟تفصیلات سامنے آ گئیں

وزیراعظم عمران خان کیلئے مہاتیر محمد کی جانب سے تحفے میں دی گئی گاڑی دراصل ...
وزیراعظم عمران خان کیلئے مہاتیر محمد کی جانب سے تحفے میں دی گئی گاڑی دراصل کونسی ہے ؟تفصیلات سامنے آ گئیں

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے وزیراعظم عمران خان کے لیے پروٹون گاڑی کا تحفہ بھیج دیا، اس گاڑی کا نام” ایکس 70 پروٹون “ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو دی جانے والی گاڑی ملائیشین ہائی کمیشن میں پیر کے روز تقریب کے دوران پاکستانی حکام کو دی جائے گی ، عمران خان کی جانب سے مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد گاڑی وصول کریں گے ۔ایکس پروٹون گاڑی میں 1800 سی سی انجن اور 6 سپیڈ آٹو میٹک ٹرانسمیشن لگائی گئی ہے جو کہ گاڑی کو تیز رفتار کے ساتھ ساتھ آرام دہ سفری سہولت میسرکرتا ہے ۔ کمپنی کی جانب سے گاڑی میں مسافروں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے چھ ایئر بیگز نصب کیے گئے ہیں جبکہ گاڑی کا انجن 184 ہارس پاور کا حامل ہے ۔

یاد رہے کہ رواں سال مارچ کے مہینے میں 23 مارچ کو ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد مہمان خصوصی کے طور پر پاکستان آئے تھے جہاں انہوں نے تقریب میں شرکت بھی کی تھی۔94 سالہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے سرمایہ کاری کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو پروٹون گاڑی تحفے میں دینے کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ ملائیشیا نے پاکستان میں پروٹون گاڑی کا پلانٹ لگانے کا بھی اعلان کر دیا ہے جبکہ مہاتیر محمد نے وزیراعظم عمران خان کو ملائیشیا کی بنی ہوئی گاڑی پروٹون تحفے میں دینے کا اعلان کیا۔

مزید : قومی


loading...