پی آئی سی حملہ کو چارروز گزرچکے حسان نیازی کو پکڑا نہ جاسکا

پی آئی سی حملہ کو چارروز گزرچکے حسان نیازی کو پکڑا نہ جاسکا
پی آئی سی حملہ کو چارروز گزرچکے حسان نیازی کو پکڑا نہ جاسکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملے میں پیش پیش رہنے والے حسان نیازی چار روز گزرنے کے باوجود گرفتار نہ ہوسکے۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کئی روز سے وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماررہی ہے تاہم تاحال حسان نیازی کا کچھ پتہ نہیں ہے۔دوسری جانب نیونیوزکاکہنا ہے کہ ہسپتال انتطامیہ نے چار لوگوں کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کئے ہیں جبکہ وکلااور دیگر افراد تین ہلاکتوں کا ذکر کررہے ہیں۔ٹی وی چینل کے مطابق ہلاکتوں کی کل تعداد چار ہے کیونکہ چار ڈیتھ سرٹیفکٹ جاری ہو چکے ہیں۔
واضح رہے گیارہ دسمبر کو پی آئی سی پر وکلا نے دھاوا بول دیا تھا،اس موقع پر وکلا اور ڈاکٹرز نے ایک دوسرے پر پتھر برسائے جبکہ وکلا نے ایمرجنسی کے شیشے توڑ دیئے، نعرہ بازی کی اور ڈاکٹرز اور طبی عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

مزید :

قومی -