میلے میں اسلحہ صاف کرتے ہوئے گولی چلنے سے شہری جاں بحق ہوگیا

میلے میں اسلحہ صاف کرتے ہوئے گولی چلنے سے شہری جاں بحق ہوگیا
میلے میں اسلحہ صاف کرتے ہوئے گولی چلنے سے شہری جاں بحق ہوگیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورکے علاقے سندرمیں اسلحہ صاف کرتے ہوئے گولی چلنے سے شہری جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیا۔

ہم نیوز کے مطابق سندر میں ایک شخص مبینہ طور پر اپنے اسلحے کی صفائی کررہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی۔گولی چلنے سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا،جاں بحق شخص کی شناخت 45سالہ اشفاق کے نام سے ہوئی۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اشفاق ایک میلے میں شریک تھا جب یہ واقعہ ہوگیا۔دوسری جانب پولیس نے اشفاق کی لاش قبضے میں لے لی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کررہے ہیں، پوسٹ مارٹم کے بعد ہی حقائق واضح ہوسکیں گے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...