یہ انتہائی جدید چیز اب اسلام آبادپولیس اور موٹر وے پولیس کی یونیفارم کا حصہ ہوگی

یہ انتہائی جدید چیز اب اسلام آبادپولیس اور موٹر وے پولیس کی یونیفارم کا حصہ ...
یہ انتہائی جدید چیز اب اسلام آبادپولیس اور موٹر وے پولیس کی یونیفارم کا حصہ ہوگی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہانگ کانگ پولیس کی طرح پاکستان میں بھی موٹر وے پولیس اور اسلام آبادپولیس کے یونیفارم میں ویڈیوکیمرے کو شامل کرنے کی تیاریاں ہوچکی ہیں۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ” کچھ عرصہ پہلے میں نے تجویز دی تھی کہ ہانگ کانگ کی طرز پر ویڈیو کیمرہ پولیس کی یونیفارم کا حصہ ہونا چاہئے تاکہ پولیس ناکے پرہونیوالی گفتگو رویہ اور کارواءریکارڈ کا حصہ بنے مجھے خوشی ہے کہ موٹروے پولیس اور اسلام آباد پولیس اب اس طریقہ کار پر عمدرآمد کیلئے تیارہے۔“

فواد چودھری کی پوسٹ پر لوگوں نے اس منصوبے کو خوش آئندہ قراردیا ہے لیکن ساتھ ہی تحفظات کابھی اظہارکیاہے۔

ظہیر گوندل نامی صارف نے لکھا کہ” سر نیا کام کرنا یہاں پہ آسان ہے جبکہ اس کام کو جاری رکھنا ناممکن ہے۔ کسی بھی ادارے میں مینٹینینس نام کی کوئی چیزہے کیا پاکستان میں۔ حکومت سے درخواست ہے کہ جو بھی کام کریں، اس کو جاری رکھنے کا کوئی نظام بنائیں تاکہ حکومت بدلنے کی صورت میں بھی کوئی رکاوٹ نا آئے“

نوید فضل نے کہا ”فواد بھائی یہ بہت اچھی تجویز ہے۔اگر پنجاب پولیس کے یونیفارم میں یہ کیمرے لگائے جائیں تو کتنے اخراجات ہونگے اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اس میں کیا مدد کر سکتی ہے ؟“

سمیرا خان نے تبصرہ کیا کہ”سر آپ کی بات سے متفق ہوں پر پولیس کی یونیفارم پر کیمرہ ہونے کے ساتھ کارروائی کا ریکارڈ ہونے کے باوجود بھی اگر قانونی کارروائی نا ہو تو ریکارڈ کا کیا فائدہ؟

نوازشریف اور زرداری کے خلاف ریکارڈ بھی ہے سب کچھ ہے پر کیا ہوا سب کے سامنے سب کچھ ہے۔بات تب بنے گی جب بلاامتیاز قانون نافذ ہو“

مزید : قومی


loading...