متحدہ عرب امارات میں پارک کے واش روم سے نوزائیدہ بچہ برآمد، لیکن بچہ بظاہر کون لگتا ہے؟ افسوسناک انکشاف

متحدہ عرب امارات میں پارک کے واش روم سے نوزائیدہ بچہ برآمد، لیکن بچہ بظاہر ...
متحدہ عرب امارات میں پارک کے واش روم سے نوزائیدہ بچہ برآمد، لیکن بچہ بظاہر کون لگتا ہے؟ افسوسناک انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابو ظہبی(آئی این پی) متحدہ عرب عمارات کی ایک عوامی تفریح گاہ کے خواتین واش روم سے لاوارث نوزائیدہ بچہ ملنے پر شہریوں میں تشویش کی لہردوڑ گئی۔اماراتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست ابو ظہبی کے دوسرے بڑے شہر العین میں واقع الجہل پارک کے واش روم سے نوزائیدہ بچہ ملا ہے جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی اس کا علاج جاری ہے۔جنرل کمانڈ ابوظہبی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک امارتی خاتون پبلک پارک میں اپنے بیٹے کے ساتھ چہل قدمی کررہی تھی کہ اس دوران خواتین کے واش روم سے ایک لاوارث بچہ ملنے پر وہ چونک گئی اور فوری طور پر اس متعلق پولیس کو آگاہ کیا۔جنرل کمانڈ کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچے کو اسپتال منتقل کردیا، بظاہر بچہ ایشیائی لگتا ہے اور معاملے سے متعلق تفتیش جاری ہے۔

مزید :

عرب دنیا -