شوبازیوں کا دورگزرچکا پنجاب میں اب صرف نیک نیتی سے کام ہورہا,عثمان بزدار

شوبازیوں کا دورگزرچکا پنجاب میں اب صرف نیک نیتی سے کام ہورہا,عثمان بزدار
شوبازیوں کا دورگزرچکا پنجاب میں اب صرف نیک نیتی سے کام ہورہا,عثمان بزدار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)شوبازیوں کا دور گزر چکاہے،پنجاب میں اب صرف نیک نیتی سے کام کام اور صرف کام ہورہاہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے تحریک انصاف کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں صوبے میں پارٹی امور اور باہمی تعاون کے نظام کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیاگیا جبکہ نچلی سطح پر پارٹی کو فعال بنانے پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تنقید برائے تنقید کے باوجود پنجاب کی کارکردگی دیگر صوبوں سے بہتر ہے،ایسے عناصر تنقید کرتے رہیں گے جبکہ پنجاب آگے بڑھتا جائے گا۔انہوںنے کہاشوبازیوں کا دور گزر چکاہے،پنجاب میں اب صرف نیک نیتی سے کام کام اور صرف کام ہورہاہے۔
وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ وہ بہت پارٹی کارکنان سے ہر ضلع میں جا کر ملاقات کریں گے۔

مزید :

قومی -