عمران خان کے معاون شہزاد اکبر کے بیرون ملک دوروں اور ایسٹ ریکوری یونٹ پر کتنا خرچ آیا ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

عمران خان کے معاون شہزاد اکبر کے بیرون ملک دوروں اور ایسٹ ریکوری یونٹ پر کتنا ...
عمران خان کے معاون شہزاد اکبر کے بیرون ملک دوروں اور ایسٹ ریکوری یونٹ پر کتنا خرچ آیا ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کے مطالبے اور سوال پر کابینہ ڈویژن نے قومی اسمبلی میں بیرون ملک سے اثاثوں کی واپسی کیلئے قائم کیے گئے یونٹ (اے آر یو )کی کارکردگی پر مبنی تحریری جواب جمع کروا دیاہے جبکہ اس میں کسی کامیابی کا ذکر تو نہیں کیا گیا لیکن ٹیم کے اخراجات کی تفصیل ضرور دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اے آر یو کا قیام 2018 کے ستمبر میں عمل میں آیا تاہم مریم اورنگزیب کے سوال پر جواب تو جمع کروا دیا گیاہے لیکن اس میں کسی بھی کامیابی کا ذکر نہیں کیا گیاہے ، اخراجات کی فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق 11 بیرون ملک دوروں کی مد میں یونٹ نے 40 لاکھ روپے کے قریب رقم خرچ کی گئی ۔شہزاد اکبر نے چار غیرملکی (سوئٹزرلینڈ، دبئی اور لندن کے دو) دورے کیے، جن پر 18 لاکھ روپے کے قریب سرکاری خزانے سے خرچ ہوئے۔ ان دوروں کی منظوری وزیراعظم عمران خان نے دی تھی۔

شہزاد اکبر کے علاوہ ریکوری یونٹ کے ماہرین اور دیگر حکام نے بھی لندن، سوئٹزرلینڈ اور چین کے دورے کیے۔اس کے علاوہ ستمبر 2018 میں قیام سے لے کر آج تک یونٹ پر 2.35 کروڑ روپے اخراجات ہو چکے ہیں، جن میں یونٹ کے ملازمین کی تنخواہیں بھی شامل ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...