لاہور کے پوش علاقے میں بااثر شخص کا غریب شہری پر تشدد، ویڈیو وائرل ہوگئی

لاہور کے پوش علاقے میں بااثر شخص کا غریب شہری پر تشدد، ویڈیو وائرل ہوگئی
لاہور کے پوش علاقے میں بااثر شخص کا غریب شہری پر تشدد، ویڈیو وائرل ہوگئی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں عدم برداشت کا ایک اورواقعہ پیش آگیا۔بااثر شخص مسلح شخص نے عام شہری کو سرعام تشدد کا نشانہ بناڈالا۔عام شہری پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق غریب شہری کی موٹرسائیکل اس شخص کی گاڑی سے ٹکرایا تھا جس پر وہ برہم ہوا۔ایس پی کینٹ کے مطابق انہوں نے گاڑی کی شناخت کرلی ہے اور پولیس اس گاڑی کی رجسٹریشن چیک کرنے کے بعد گاڑی مالک کے گھر پہنچ چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹس سماج میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کو بے نقاب کرنے لگیں۔لاہور کے علاقہ کیولری گراونڈ میں ایک بااثر شخص کی جانب سے عام شہری سے تضحیک آمیز سلوک کیاگیاہے۔ویڈیو میں بااثر شخص کو عام شہری کو تشدد کا نشانہ بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔بااثر شخص کو عام شہری کے چہرے پر لات مارتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے.

ویڈیو میں بااثر شخص کو اپنی جیپ سے اسلحہ نکالتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ہم نیوز کے مطابق بااثر شخص کے زیر استعمال گاڑی عقیل مرزا کے نام پررجسٹر ڈہے۔

بظاہر محسوس ہوتا ہے کہ واقعہ شاید کسی ٹریفک سگنل پر پیش آیاہے جہاں کچھ گاڑیاں رکی ہوئی نظرآتی ہیں،تاہم کوئی بھی شخص بیچ بچاوکرانے کیلئے وہاں نہ آیا۔نہ ہی پولیس کی جانب سے کسی قسم کی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...