پی آئی سی پر وکلاء حملے کا باعث ڈاکٹر عرفان قتل کیس میں نامزد نکلے، تہلکہ خیز دعویٰ منظرعام پر

پی آئی سی پر وکلاء حملے کا باعث ڈاکٹر عرفان قتل کیس میں نامزد نکلے، تہلکہ خیز ...
پی آئی سی پر وکلاء حملے کا باعث ڈاکٹر عرفان قتل کیس میں نامزد نکلے، تہلکہ خیز دعویٰ منظرعام پر

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ  وکلا اور ڈاکٹرز کے تنازع کی وجہ بننے والے ڈاکٹر عرفان قتل کیس میں نامزد نکلے، پو لیس ذرائع کے مطابق ڈاکٹرعرفان پرگزشتہ سال ڈاکٹرز اور  ہسپتال عملے کے ساتھ مل کر سنیل نامی شہری کو تشدد کرکے قتل کرنے کاالزام ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلاحملے کی وجہ گرینڈ ہیلتھ الائنس پی آئی سی کے رہنما ڈاکٹر عرفان کی ویڈیو میں وہ تقریر تھی جس میں اس نے وکلا کے مذاکرات کا مذاق اڑایا تھا،سوشل میڈیا پر ہسپتال میں ڈاکٹرز اور عملے کی وکلا سے لڑائی کے بعد ڈاکٹر عرفان کی تقریر کی ویڈیو جاری کی گئی تھی جس نے جلتی پر تیل کا کام کیا۔

ویڈیو وائرل ہونے پر وکلا مشتعل ہوگئے جنہوں نے یہ ویڈیو تمام وکلا کو بجھوائی اور وکلا اکٹھے ہو کر احتجاج کرتے ہوئے پی آئی سی پہنچے جہاں انتہائی ناخوشگوار سانحہ رونما ہوا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور