وزیراعظم عمران خان کل بحرین کادورہ کریں گے،بحرین کے اعلیٰ ترین سویلین اعزاز سے بھی نوازا جائے گا

وزیراعظم عمران خان کل بحرین کادورہ کریں گے،بحرین کے اعلیٰ ترین سویلین اعزاز ...
وزیراعظم عمران خان کل بحرین کادورہ کریں گے،بحرین کے اعلیٰ ترین سویلین اعزاز سے بھی نوازا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کل بحرین کا دورہ کریں گے ،وزیراعظم عمران خان اورامیربحرین حمادبن عیسیٰ الخلیفہ سے ون آن ون ملاقات کریں گے،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،علاقائی اورعالمی امورسے متعلق بات چیت کی جائےگی،وزیراعظم کو بحرین کے اعلیٰ ترین سویلین اعزاز سے بھی نوازا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل بحرین کادورہ کریں گے،وزیراعظم بحرین کادورہ امیربحرین حمادبن عیسیٰ الخلیفہ کی دعوت پرکررہے ہیں، وزیراعظم عمران خان اورامیربحرین حمادبن عیسیٰ الخلیفہ سے ون آن ون ملاقات کریں گے،وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ ولی عہد سلمان بن حماد الخلیفہ سے بھی ملاقات کریں گے۔
ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،علاقائی اورعالمی امورسے متعلق بات چیت کی جائےگی،وزیراعظم کے دورہ بحرین سے باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ ملے گا،ترجمان وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ پاک بحرین تعلقات باہمی اعتماداورعقائدپرمشتمل ہیں،اقوام متحدہ،اوآئی سی ودیگرشعبوں میں پاکستان اوربحرین کاقریبی رابطہ ہے،وزیراعظم کو بحرین کے اعلیٰ ترین سویلین اعزاز سے بھی نوازا جائے گا۔