"اگر قانون پرعملدرآمد کروانے والے آپ کی امید پر پورا نہ اترے تو۔۔۔"سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے اشتہار برائے تلاش گمشدہ جاری کردیا

"اگر قانون پرعملدرآمد کروانے والے آپ کی امید پر پورا نہ اترے تو۔۔۔"سینئر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چند روز قبل وکلاءنے پی آئی سی پر حملہ کیا جس دوران ہسپتال کی ایمرجنسی ، آئی سی یو اور دیگر وارڈز میں گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی جس میں بھاری پیمانے پر نقصان ہوا جبکہ ڈاکٹر کی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا اور نتیجے میںڈ اکٹروں کو ہسپتال چھوڑ کر جانا پڑا جس سے طبی امداد نہ ملنے کے باعث کئی مریض جان کی بازی ہار گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے حملے میں شامل وکلاءکی گرفتاریوں کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کی گرفتار ی کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ وکلاءنے گرفتاریوں کے پیش نظر عدالتوں کا بائیکاٹ کر دیاہے اور احتجاج شروع کر دیاہے جبکہ شہریوں کو بھی سڑکوں پر تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ۔
اس معاملے پر سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تلاش گمشدہ کا اشتہار جاری کر دیاہے ۔ صحافی کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ ”قانون اور اس پر عملدرآمد کروانے کی تلاش جاری ہے امید ہے کہ وہ جلد ملک میں نظر آ جائیں گے ۔ عوام انتظاراور امید رکھیں، اگر قانون و عملدرآمد کروانے والے آپ کی امید پر نہ اترائے تو مائنڈ مت کیجئے۔“


عارف حمید بھٹی کا اپنے دوسرے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ”دل کے ہسپتال پی آئی سی پر حملے کے بعد وکلا نے غیر معینہ مدت تک ھڑتال کا اعلان کر دیا۔ پولیس عدالتوں میں نہیں آسکتی۔ ملک میں قانون پرعملدرآمد کے لئے کون آئے گا ؟ کفر کا نظام چل سکتا ہے ظلم کا نہیں۔“

مزید :

قومی -