وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب دونوں ممالک کی قیادت کے دوطرفہ تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا آئینہ دار ہے،فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب دونوں ممالک کی قیادت کے دوطرفہ تعلقات نئی بلندیوں ...
وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب دونوں ممالک کی قیادت کے دوطرفہ تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا آئینہ دار ہے،فردوس عاشق اعوان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب دونوں ممالک کی قیادت کے دوطرفہ تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا آئینہ دار ہے،یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین سٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزیدمضبوط اوردیرینہ برادرانہ تعلقات کو تقویت دے گا۔سعودی عرب نے آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا،دونوں رہنماؤں کا کشمیر کاز کو او آئی سی کے پلیٹ فارم اور دیگر ذرائع سے تقویت دینے پر تبادلہ خیال نہایت خوش آئند ہے۔ان کا کہناتھا کہ مسئلہ کشمیر پر سعودی عرب کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں سیاحت کےلئے ایک حسین اور پرکشش منزل بن کر ابھر رہا ہے۔شعبہ سیاحت میں سعودی تعاون کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد