پولیس یونیفارم پر کیمروں کی تنصیب کی منظوری مل گئی، ایک کیمرہ کی قیمت کیاہوگی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادپولیس اہلکاروں کے یونیفارم پر ویڈیو کیمرے نصب کئے جائیں گے۔آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار خان نے منصوبے کی منظوری دے دی ۔
ہم نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار خان نے پولیس اہلکاروں کے یونیفارم پر جدید کیمرے لگانے کی منظوری دیدی ہے۔ویڈیو کیمرے ابتدائی طور پر ناکوں پر کھڑے اہلکاروں کیلئے ہوں گے۔اسلام آباد پولیس کیلئے2ہفتوں تک 20کیمرے حاصل کرلیے جائیں گے،جبکہ ایک کیمرے کی قیمت تقریبا ً100ڈالر یعنی تقریبا 15اور500 روپے ہوگی۔رپورٹ کے مطابق کیمروں سے ناکوں پر پولیس اور شہریوں میں گفتگو ریکارڈکا حصہ بنے گی جس سے تحقیقات میں آسانی ہوگی۔دوسرے مرحلے میں کیمرے تھانوں میں موجودعملے کے یونیفارم کابھی حصہ ہوں گے ۔