لوگوں کے دلوں میں زندہ رہنے کیلئے انسانیت کی خدمت ضروری ہے،گورنر پنجاب

لوگوں کے دلوں میں زندہ رہنے کیلئے انسانیت کی خدمت ضروری ہے،گورنر پنجاب
لوگوں کے دلوں میں زندہ رہنے کیلئے انسانیت کی خدمت ضروری ہے،گورنر پنجاب

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت بلوچستان کی ترقی کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے، لوگوں کے دلوں میں زندہ رہنے کیلئے انسانیت کی خدمت ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چودھری سرورسے بلوچستان کے40طلبہ کے وفد نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی،گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ گورنرہاو¿س میں آمد پر بلوچستان کے طلبہ کو خوش آمدید کہتا ہوں،پنجاب بڑے بھائی کی طرح بلوچی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت بلوچستان کی ترقی کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے، لوگوں کے دلوں میں زندہ رہنے کیلئے انسانیت کی خدمت ضروری ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور