کیولری گراونڈ میں نوجوان پر تشدد کا واقعہ ، پولیس کا چھاپہ , عقیل مرزا گھر سے فرار لیکن وہ کام کیا کرتا ہے ؟ تہلکہ خیز انکشاف ہو گیا

کیولری گراونڈ میں نوجوان پر تشدد کا واقعہ ، پولیس کا چھاپہ , عقیل مرزا گھر سے ...
کیولری گراونڈ میں نوجوان پر تشدد کا واقعہ ، پولیس کا چھاپہ , عقیل مرزا گھر سے فرار لیکن وہ کام کیا کرتا ہے ؟ تہلکہ خیز انکشاف ہو گیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور آج کل عد م برداشت کی زد میں ہے کیونکہ جہاں نظر دوڑائی جائے وہیں پیسے والا غریب پر چڑھ دوڑ رہاہے اور ایسا ہی واقعہ آج لاہور کے علاقے کیولری گراﺅنڈ میں بھی پیش آیاہے جہاں ایک بڑی گاڑی والے نے شہری کو بندو ق کی نوک پر سڑک پر تشدد کانشانہ بنا ڈالا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کیولری گراﺅنڈ میں میں گاڑی کے ساتھ گاڑی ٹکرانے پر ایک کار سوار نے نیچے اتر کر بندوق شہری کے سرپر رکھی اور لاتوں کے ساتھ گھونسوں کی بارش کر دی جس کی ویڈیو نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی چوکس کر دیا اور اب پولیس ا س کی گرفتار کیلئے جٹ گئی ہے ۔پولیس کا کہناہے کہ واقعہ کا علم ہوتے ہی فوری ملزم کی گرفتار ی کیلئے معلومات حاصل کرنے کے بعد گھر پر چھاپہ مارا گیا لیکن وہ وہاں سے فرار ہو گیا تاہم اس کی گاڑی ٹریس کی جارہی ہے ، ملزم لاہور کے علاقے کینٹ کے فیز ون کا رہائشی ہے ۔

ترجمان پولیس کا کہناہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کارروائی سے نہیں بچ پائیں گے ، سی سی پی او نے متعلقہ ڈویژنل ایس پی کو ہدایات جاری کر دی ہیں جس کے بعد سیف سٹی کیمروں سے ملز م کی لوکیشن کا سراغ لگایا جارہاہے ، ملزم نے نام ، گھر اور فون نمبر کا پتا لگا لیا گیاہے ۔سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کے حکم پر ملزم کا سراغ لگانے اور اسے گرفتار کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں ۔ ترجمان پولیس کا کہناتھا کہ ملزم کے بارے میں مزید معلومات اکھٹی کی جارہی ہیں جبکہ معلوم ہواہے کہ وہ پیشے کے لحاظ سے نجی بینک میں ملازم ہے ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور