سابق صدرآصف زرداری کی طبیعت میں بہتری

سابق صدرآصف زرداری کی طبیعت میں بہتری
سابق صدرآصف زرداری کی طبیعت میں بہتری

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدرآصف زرداری کی رہائی کے بعد ہسپتال سے گھر منتقلی پر طبیعت میں بہتری آئی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ہسپتال ذرائع کاکہنا ہے کہ آصف زرداری گھر میں آرام کرنے سے طبیعت میں بہتری محسوس کررہے ہیں،ڈاکٹروں کی ٹیم نے آصف زرداری کا دوبارہ معائنہ کیا اورضروری ٹیسٹ لیے،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے سابق صدر آصف زرداری کے دل کی انجیوپلاسٹی کیلئے مشاورت کی،ڈاکٹرندیم قمر کی سربراہی میں ڈاکٹرز کی ٹیم آصف زرداری کی مانیٹرنگ کر رہی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی