چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کوئٹہ پہنچ گئے

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کوئٹہ پہنچ گئے
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کوئٹہ پہنچ گئے

  



کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کوئٹہ پہنچ گئے،پیپلزپارٹی بلوچستان کی صوبائی قیادت نے بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا،بلاول بھٹو زرداری کوئٹہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کوئٹہ پہنچ گئے،پیپلزپارٹی بلوچستان کی صوبائی قیادت نے بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا،بلاول بھٹو زرداری کوئٹہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے،ورکرز کنونشن کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں اور پنڈال کو پیپلزپارٹی کی قیادت کے پورٹریٹ سے سجا دیا گیا،جیالوں کی ورکرز کنونشن میں آمد شروع ہو گئی اور پارٹی ترانے بجائے جا رہے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ