حکومتی دباؤ سے ڈرنے والا نہیں، گرفتاری خود دوں گا،احسن اقبال

حکومتی دباؤ سے ڈرنے والا نہیں، گرفتاری خود دوں گا،احسن اقبال
حکومتی دباؤ سے ڈرنے والا نہیں، گرفتاری خود دوں گا،احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نارووال(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے نارووال سپورٹس سٹی میں تحقیقات کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومتی دباؤ سے ڈرنے اور جھکنے والا نہیں، گرفتاری خود دوں گا۔
نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپورٹس سٹی پر نیب بھی اپنا موقف میڈیا کے سامنے لائے، احتساب کے نام پر ملک میں ڈرامہ چل رہا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ تحقیقات کے بعد نیب مجھے سرٹیفکیٹ جاری کرے کہ 1993 میں میرے اثاثے زیادہ تھے یا آج۔