لاہور میں عام شہری پر تشدد کرنے والا ملزم کہاں سے پکڑا گیا اور جس پر تشدد ہوا وہ کہاں ہے؟ خبرآگئی

لاہور میں عام شہری پر تشدد کرنے والا ملزم کہاں سے پکڑا گیا اور جس پر تشدد ہوا ...
لاہور میں عام شہری پر تشدد کرنے والا ملزم کہاں سے پکڑا گیا اور جس پر تشدد ہوا وہ کہاں ہے؟ خبرآگئی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے پوش علاقے میں عام شہری پر تشدد کرنے والے بااثر شخص کو گرفتارکرلیاگیا۔عقیل مرزا نامی شخص نے کیولری گراونڈ میں ایک موٹرسائیکل سوار شہری کو اس لئے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا کہ اس کی موٹرسائیکل عقیل مرزا کی گاڑی سے ٹکرائی تھی۔ملزم کو اسٹیٹ لائف سوسائٹی سے گرفتار کیا گیاہے۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق ایس پی کینٹ کی سربراہی میں پولیس نے کارروائی کی اورشہری پر تشدد کرنے اور اسلحہ لہرانے والے بااثر شخص عقیل مرزا کو گرفتار کرلیاہے۔پولیس کے مطابق عقیل مرزا کوجائے وقوعہ سے تقریبا بارہ کلومیٹر دور واقع اسٹیٹ لائف سوسائٹی سے گرفتار کیاگیا۔جس کے بعد اسے مزید تفتیش کیلئے تھانہ کینٹ منتقل کردیاگیاہے۔تاہم جس پر تشدد ہوااس کو تلاش کیاجارہاہے

عقیل مرزا کو اس کی گاڑی کی رجسٹریشن سے ٹریس کیاگیاجس کے بعد گرفتاری عمل میں آئی،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بااثر شخص کو عام شہری کو تشدد کا نشانہ بناتے ، عام شہری کے چہرے پر لات مارتے اور اسلحہ نکالتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ہم نیوز کے مطابق بااثر شخص کے زیر استعمال گاڑی عقیل مرزا کے نام پررجسٹر ڈہے۔

بظاہر محسوس ہوتا ہے کہ واقعہ شاید کسی ٹریفک سگنل پر پیش آیاہے جہاں کچھ گاڑیاں رکی ہوئی نظرآتی ہیں،تاہم کوئی بھی شخص بیچ بچاوکرانے کیلئے وہاں نہ آیا۔نہ ہی پولیس کی جانب سے کسی قسم کی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور