پی آئی سی حملہ ، پولیس کی لاپرواہی پر حکومت نے کیا کرنے کا فیصلہ کر لیا ؟ بڑی خبر آ گئی

پی آئی سی حملہ ، پولیس کی لاپرواہی پر حکومت نے کیا کرنے کا فیصلہ کر لیا ؟ بڑی ...
پی آئی سی حملہ ، پولیس کی لاپرواہی پر حکومت نے کیا کرنے کا فیصلہ کر لیا ؟ بڑی خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وکلاءکی جانب سے لاہور کے پنجاب انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی پر حملے کے دوران پولیس کی لاپرواہی دیکھنے کو ملی جس پر حکومت نے علیحدہ سے انکوائری کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کی تحقیقات کے لیے وزیر قانون پنجاب راجا بشارت کی زیر صدارت ایک کمیٹی بھی تشکیل دی تھی جس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن بھی شامل ہیں۔
کمیٹی وکلاءکی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے واقعے کی انکوائری کر کے رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی اور ہنگامہ آرائی کرنے والے وکلاء کا تعین کرے گی۔ذرائع کے مطابق وزیرقانون راجہ بشارت کل وزیر اعلیٰ پنجاب کو اپنی سفارشات پیش کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر قانون نے پی آئی سی واقعے کے بعد اجلاس میں پولیس کے اعلیٰ حکام کی سرزنش کی اس لیے حکومت کی جانب سے پولیس غفلت پر بھی الگ سے انکوائری کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید :

قومی -