لاہورہائیکورٹ میں سابق صدرپرویز مشرف غداری کیس کی سماعت 17دسمبرکوہوگی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ میں سابق صدرپرویز مشرف غداری کیس کی سماعت 17دسمبرکوہوگی،عدالت خصوصی عدالت کی کارروائی روکنے کیلئے متفرق درخواست کی سماعت بھی کرے گی،پرویزمشرف نے اپنے خلاف غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کوچیلنج کر رکھا ہے۔
سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ اس وقت کے وزیراعظم نے کابینہ کی منظوری کے بغیر خصوصی عدالت کی تشکیل کی ، استغاثہ نے بھی قانونی تقاضے پورے کیے بغیرکیس داخل کیا۔