ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور اچانک ایسی جگہ پہنچ گئے کہ دیکھ کر شہریوں کی خوشی کی انتہا نہ رہی

ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور اچانک ایسی جگہ پہنچ گئے کہ دیکھ کر شہریوں کی خوشی ...
ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور اچانک ایسی جگہ پہنچ گئے کہ دیکھ کر شہریوں کی خوشی کی انتہا نہ رہی

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری روز کا کھیل جاری ہے جسے دیکھنے کیلئے طالبعلموں سمیت بڑی تعداد میں شائقین کرکٹ سٹیڈیم میں موجود ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں جاری ٹیسٹ میچ کے آخری روز کا کھیل دیکھنے ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور بھی سٹیڈیم پہنچ گئے ہیں جہاں شائقین کرکٹ اور طالبعلم انہیں دیکھ کر بے حد خوش ہوئے اور نعرے لگائے ۔ آصف غفور کی آمد پر شائقین کرکٹ کے پاک فوج زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا ۔

یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں جاری پہلا ٹیسٹ میچ بارش سے شدید متاثر رہا تاہم سری لنکا نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنا کر اننگ ڈکلیئر کر دی جس کے بعد پاکستان نے آج آخری روز کے کھیل میں بیٹنگ کا آغاز کیا ۔

مزید : قومی