وزیراعظم عمران خان شکوک وشبہات دورکرنےکےلیےکشمیری قیادت کوفوری اعتمادمیں لیں:عبدالرشید ترابی

وزیراعظم عمران خان شکوک وشبہات دورکرنےکےلیےکشمیری قیادت کوفوری اعتمادمیں ...
وزیراعظم عمران خان شکوک وشبہات دورکرنےکےلیےکشمیری قیادت کوفوری اعتمادمیں لیں:عبدالرشید ترابی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کنوینئرکل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل اور چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی جموں و کشمیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہےکہ وزیر اعظم پاکستان ابہام اورشکوک وشبہات دورکرنے کے لیے کشمیری قیادت کو فوری طور پر اعتماد میں لیں،اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں کی خاموشی کی وجہ سے شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں جو تحریک آزادی کشمیر کے لیے نقصان کا باعث ہیں۔

اسلام آباد میں مولانا اخلاق منصوری کےتعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتےہوئےعبدالرشید ترابی کاکہنا تھا کہ نریندرمودی کی انتہا پسند پالیسیوں کی وجہ سے بھارت  آتش فشاں بن چکا ہے،نریندرمودی نے نفرت کا بارود بچھادیا جس سے پوری دنیا کے امن کو خطرہ لاحق ہو چکا ہے، حکومت پاکستان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی بجائے کشمیر کی آزادی کاروڈمیپ عوام کےسامنےرکھے،کشمیری شہداءکےخون سےبےوفائی کرنےوالوں کوپاک سرزمین قدم رکھنےنہیں دیتے۔اُنہوں نے کہا کہ مولانااخلاق  

منصوری نے تحریک آزادی کشمیر میں بھرپور کردار ادا کیا ،مولانا اخلاق منصوری کے خاندان کی تحریک آزادی کشمیر میں بڑی قربانیاں ہیں خود مولانا اخلاق منصوری جہادِ افغانستان میں عملی شریک رہے،پونےدوکروڑکشمیری آزادی حاصل کریں گے،جماعت اسلامی شہدائےکشمیرکی وارث اورامین ہےاور آزادی کی تکمیل کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...