عمران حکومت کے پاس قوم کیلئے خیلالی پلاؤ کے سوا کچھ نہیں:سمیرا کومل

عمران حکومت کے پاس قوم کیلئے خیلالی پلاؤ کے سوا کچھ نہیں:سمیرا کومل
عمران حکومت کے پاس قوم کیلئے خیلالی پلاؤ کے سوا کچھ نہیں:سمیرا کومل

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا کومل نے کہا ہے کہ عمران حکومت کے پاس قوم کیلئے خیلالی پلاؤ کے سوا کچھ نہیں ہے،ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر قوم کو خلاء میں ملیں گے،مرغیاں،کٹے اور بھینسوں کی نیلامی کے بعد بھی ملکی معیشت ٹھیک نہیں ہورہی،تحریک انصاف اپنی ہر ناکامی کا ملبہ نوازشریف پر ڈالنے کی بجائے قوم سے کیے بلند بانگ دعوں پر معافی مانگیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی سمیرا کومل نے کہا کہ نوازشریف اور اُن کی ٹیم نے پانچ سال کی محنت اور جدوجہد سے پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا لیکن اس نالائق ٹولے نے ملک میں جاری ترقی کے سفر کو بریک لگادی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ عمران خان ملکی ترقی کیلئے سپیڈ بریکر ثابت ہوئے ہیں،فیصل واوڈا،شیخ رشید،مراد سعید اور فردوس عاشق عمران خان کی سٹپنیوں کے رول اداکررہے ہیں،عمران خان کی مثال ایک کٹھارہ ماڈل کار کی ہے جو پرانے ماڈل کے انجن اور پہیوں سے چل رہی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...