عمر میں اضافہ کرنے والی دوائی جو باآسانی میسر ہے، تازہ تحقیق میں حیران کن انکشاف

عمر میں اضافہ کرنے والی دوائی جو باآسانی میسر ہے، تازہ تحقیق میں حیران کن ...
عمر میں اضافہ کرنے والی دوائی جو باآسانی میسر ہے، تازہ تحقیق میں حیران کن انکشاف

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اسپرین ایک عام دستیاب گولی ہے جس کا اب سائنسدانوں نے ایک حیران کن فائدہ بتا دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ہفتے میں اسپرین کی تین گولیاں کھانے سے انسان کی زندگی میں 20فیصدتک اضافہ ہو سکتا ہے۔ امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر راک وائل میں واقع نیشنل کینسر انسٹیٹیوٹ کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 1993ءسے 2008ءتک 1لاکھ 46ہزار 152مردوخواتین کی نگرانی کی اور ان کے اسپرین کھانے کی عادت اور ان کی زندگی پر اس کے اثرات کا جائزہ لیتے رہے۔ ان تمام لوگوں کی عمریں 65سال سے زائد تھیں۔

نتائج میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ان مردوخواتین میں جو لوگ ہفتے میں تین اسپرین کی گولیاں کھاتے تھے وہ اسپرین کی گولیاں نہ کھانے والوں کی نسبت 10سال تک زیادہ زندہ رہے۔سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”ہم لگ بھگ 12سال تک ان لوگوں کی صحت کی نگرانی کرتے رہے۔ اس دوران ہم نے دیکھا کہ جو لوگ ہفتے میں اسپرین کی تین گولیاں کھاتے تھے ان کے 20فیصد زندہ رہنے کے امکانات تھے۔ اس کے علاوہ ان لوگوں کے کینسر کے باعث مرنے کے امکانات بھی گولیاں نہ کھانے والوں کی نسبت 15فیصد کم تھے۔ اسپرین کی گولی مقعد، معدے اور بڑی آنت کے کینسر سے بچاتی ہے۔ جو لوگ ہفتے میں تین گولیاں کھاتے تھے ان میں کینسر کی ان اقسام کے 25سے 29فیصد کم کیسز سامنے آئے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /تعلیم و صحت


loading...