اپنے بچوں اور بیوی کو قتل کرنے والے شخص نے اس اقدام کی انتہائی پریشان کن وجہ بتادی

اپنے بچوں اور بیوی کو قتل کرنے والے شخص نے اس اقدام کی انتہائی پریشان کن وجہ ...
اپنے بچوں اور بیوی کو قتل کرنے والے شخص نے اس اقدام کی انتہائی پریشان کن وجہ بتادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک سفاک انسان نے اپنی بیوی اور چار چھوٹے چھوٹے بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور جب پولیس نے گرفتار کیا تو اس ہولناک واردات کی ایسی وجہ بتا دی کہ پولیس والے بھی دنگ رہ گئے۔ دی مرر کے مطابق اس سفاک شخص کا نام مائیکل جونز ہے جس نے بیس بال بیٹ سے اپنی بیوی کیسی جونز کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کیا اور تب تک اسے پیٹتا رہا حتیٰ کہ اس کی موت واقع ہو گئی۔اس کے دو ہفتے بعد اس نے اسی سفاکیت کے ساتھ اپنے دو بیٹوں 10سالہ کیمرون بورز اور 5سالہ پریسٹن بورز کو قتل کر ڈالا۔
اورپھر ایک ہفتے بعد اپنی دو بیٹیوں 2سالہ مرکیلی جونز اور 1سالہ ایانا جونز کو قتل کر دیا۔ پولیس نے جب مائیکل کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو اس نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی کے چڑچڑے پن، طنز اور طعن و تشنیع سے عاجز آ چکا تھا۔ اس واقعے سے چند ہفتے قبل اس کی بیوی نے اس پر الزام لگایا کہ اس کے کسی اور خاتون کے ساتھ تعلقات ہیں۔ اس کے بعد وہ ہمہ وقت فون پر اسے پیغامات بھیجتی رہتی۔ ایک پیغام میں اس نے لکھا کہ ”تم کسی کام کے نہیں ہو۔ تم ایک خوفناک انسان ہو جو کوئی ایک کام بھی ڈھنگ سے نہیں کر سکتا۔“


بچوں کے متعلق اس نے بتایا کہ ”میرے سر پر اپنی بیوی کا بھوت سوار تھا۔ میں اس سے وابستہ ہر چیز ختم کر دینا چاہتا تھا اور چونکہ یہ بچے بھی اس سے وابستہ تھے تو میں نے انہیں بھی قتل کر دیا۔“رپورٹ کے مطابق اس شخص نے اپنی بیوی کو قتل کرکے اس کی لاش اپنے گھر میں ہی چھپا دی تھی اور بچوں کو قتل کرکے انہیں ایک سڑک کے کنارے دفن کر دیا تھا۔ پولیس کو گاڑی سے اس کی بیوی کی لاش برآمد ہوئی جس کے بعد اسے گرفتار کیا گیا۔

مزید :

جرم و انصاف -