سچن ٹنڈولکر کو اس ویٹر کی تلاش جس کے ایک جملے نے ان کی بیٹنگ تبدیل کردی

سچن ٹنڈولکر کو اس ویٹر کی تلاش جس کے ایک جملے نے ان کی بیٹنگ تبدیل کردی
سچن ٹنڈولکر کو اس ویٹر کی تلاش جس کے ایک جملے نے ان کی بیٹنگ تبدیل کردی

  



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا شمار دنیائے کرکٹ کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے لیکن یہ بات آپ کو حیران کر دے گی کہ ان کی بیٹنگ میں سدھار لانے میں ایک ہوٹل کے ویٹر کا بہت کردار ہے اور اب سچن ٹنڈولکر کو اس ویٹر کی تلاش ہے۔گلف نیوز کے مطابق گزشتہ دنوں ایک انٹرویو کے دوران سچن ٹنڈولکر نے بتایا کہ ایک بار میں بھارتی شہر چنئی میں تھا۔ وہاں ہمارا یک ٹیسٹ میچ ہو رہا تھا۔ ایک روز میں نے اپنے ہوٹل روم میں کافی منگوائی۔

ٹنڈولکر نے مزید کہا کہ ”جب ویٹر کافی لے کر آیا تو اس نے مجھ سے کہا کہ ’کیا میں آپ سے کرکٹ کے متعلق کچھ بات کر سکتا ہوں؟‘ میں نے اسے کہا کہ ’بولیں‘ تووہ کہنے لگا کہ ’میں آپ کا بہت بڑا مداح ہوں اور آپ کی ہر گیند کو ری وائنڈ کرکے بار بار دیکھتا ہوں۔ میں نے دیکھا ہے کہ جب آپ ایلبو گارڈ پہنتے ہیں تو آپ کا بیٹنگ کا سٹائل اور بیٹ سوئنگ تبدیل ہو جاتی ہے۔ آپ کو ایلبو گارڈ کے سائز اور ڈیزائن پر غور کرنا چاہیے۔‘ ‘ سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ ”ویٹر کی یہ بات سن کر میں حیران رہ گیا۔ دنیا میں وہ واحد شخص تھا جس نے یہ چیز نوٹس کی اور مجھے بتائی۔ اس کے جانے کے بعد میں نے اپنے ایلبو گارڈ کو دوبارہ ڈیزائن کیا۔ اس کا سائز ٹھیک کیا اور اس کی سٹرپس کی جگہ تبدیل کی۔ اس سے میری بیٹنگ پہلے سے کہیں بہتر ہو گئی۔ اب مجھے اس ویٹر کی تلاش ہے اورمیں اس سے ایک بار ملنا چاہتا ہوں۔“ سچن ٹنڈولکر نے اپنے ویڈیو انٹرویو کا یہ ٹکڑا اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر بھی پوسٹ کی اور اس ویٹر کی تلاش میں لوگوں سے مدد کرنے کو کہا ہے۔

مزید : کھیل


loading...