عمرہ ویزوں کااجراء، پاکستانی پوری دنیا پر بازی لے گئے
جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں سال چار ماہ قبل عمرہ سیزن شروع ہوا اور اب تک دنیا بھر کے عازمین عمرہ کو 20لاکھ 31ہزار 751عمرہ ویزے جاری کیے جا چکے ہیں اور ان میں سے 15لاکھ 66ہزار 754عازمین سعودی عرب آ چکے ہیں اور ان میں سے 12لاکھ 21ہزار 304عمرہ کرکے اپنے ممالک کو واپس جا چکے ہیں جبکہ باقی ابھی سعودی عرب میں موجود ہیں۔
ان چار ماہ میں سب سے زیادہ ویزے پاکستانیوں کو جاری کیے گئے۔ سعودی گزٹ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کی طرف سے جاری کیے گئے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ ان چار ماہ میں پاکستان سے سب سے زیادہ 4لاکھ 11ہزار 140لوگ عمرہ کرنے سعودی عرب پہنچے۔ دوسرے نمبر پر انڈونیشیاءسے 3لاکھ 68ہزار 193، تیسرے نمبر پر بھارت سے2لاکھ 21ہزار 956لوگ عمرہ کرنے سعودی عرب پہنچے۔