ڈاکٹروں نے یہ فیصلہ کرلیا تو پھر کیا ہوگا ؟ حسن نثار کا وکلاءسے متعلق تجزیہ

ڈاکٹروں نے یہ فیصلہ کرلیا تو پھر کیا ہوگا ؟ حسن نثار کا وکلاءسے متعلق تجزیہ
ڈاکٹروں نے یہ فیصلہ کرلیا تو پھر کیا ہوگا ؟ حسن نثار کا وکلاءسے متعلق تجزیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارحسن نثار نے کہاہے کہ کراچی کے وکیلوں کی دھمکی پر مبارکباد دیتاہوں، ملک کے دانشوروں کو کسی پارٹی کااہتمام کرناچاہئے ، اگر سارے ملک کے ڈاکٹروں نے بھی فیصلہ کرلیا کہ کوئی ڈاکٹر کسی وکیل یا اس کے ماں باپ اور بیوی بچوں کوکسی کلینک میں گھسنے نہیں دیگا تو پھر کیا ہوگا ؟
جیونیوز کے پروگرام ”میرے مطابق“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ اس ملک کا مسلہ معیشت نہیں بلکہ اخلاقیات ہے ، انسان سازی کرو، انسان بناﺅ وہ سب کچھ بنالیں گے نہیں تو سب کچھ بگاڑ دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اعتزاز کے بارے میں جو وکلاءنے کیا یہ سن کرمجھے یوں لگا کہ جیسے بیٹوں نے باپ کا اس گھر میں داخلہ بند کردیا جو بنایا ہی باپ نے ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں وکلاءکی جانب سے ہسپتالوں میں گھس کر مارنے کی دھمکی پر مبارکباد دیتا ہوں، اس ملک کے دانشوروں کو اس پر کوئی پارٹی کرنی چاہئے لیکن اگر سارے ملک کے ڈاکٹروں نے بھی فیصلہ کرلیا کہ کوئی ڈاکٹر کسی وکیل یا اس کے ماں باپ اور بیوی بچوں کوکسی کلینک میں گھسنے نہیں دیگا تو پھر کیا ہوگا ؟ انہوں نے کہاکہ یہ ذلت کی انتہاہے کہ دنیا میں جہاں کسی نے اس خبر کو سنا ہوگا یا پڑھاہوگا تو سوچتاہوگا کہ یہ کس قسم کے لوگ ہیں اور یہ کیسی زندگیاں گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ، ٹیلنٹ اب کراچی تک پہنچ گیاہے ۔