حسین نوا ز کا نوازشریف کی صحت سے متعلق تشویشناک انکشاف

حسین نوا ز کا نوازشریف کی صحت سے متعلق تشویشناک انکشاف
حسین نوا ز کا نوازشریف کی صحت سے متعلق تشویشناک انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت بدستور خراب ہے ، وہ میڈیا سے بات نہیں کرسکتے ۔
لندن میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا کہ نواز شریف میڈیا سے بات نہیں کرسکتے ، ڈاکٹروں نے ان کو آرام کرنے کامشورہ دیاہے ، ان کے مختلف ٹیسٹ کئے جارہے ہیں اور ان کی طبیعت بدستور خراب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستانی عدالتوں سے ریلیف ملنے کی امید ہے ۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف ہائی کورٹ کی جانب سے طبی بنیادوں پر ضمانت ملنے کے بعد علاج کے سلسلے میں لندن میں مقیم ہیں جہاں ڈاکٹر ان کے مرض کی تشخیص اورعلاج کررہے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -