پی آئی سی واقعہ کا سارا الزام خواہ مخواہ وکلا پر ڈالا جارہاہے، حامد خان

پی آئی سی واقعہ کا سارا الزام خواہ مخواہ وکلا پر ڈالا جارہاہے، حامد خان
پی آئی سی واقعہ کا سارا الزام خواہ مخواہ وکلا پر ڈالا جارہاہے، حامد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئینی ماہر حامد خان نے کہاہے کہ پی آئی سی واقعہ کا سارا الزام خواہ مخواہ وکلا پر ڈالا جارہاہے ، اگر ہم ایک

دوسر ے پر الزام تراشی کرتے رہے تو ہمارے پاس بھی کہنے کی بہت سی چیزیں ہیں اورڈاکٹرز کے پاس بھی کہنے کی بہت سی چیزیں ہیں، اینکر کے بار بار کہنے پر حامد خان نے پی آئی سی واقعہ میں ملوث وکلا کی مذمت نہیں کی ۔
نجی نیوز چینل92کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامدخان نے کہا کہ پی آئی سی واقعہ کا سارا الزام خواہ مخواہ وکلا پر ڈالا جارہاہے ، اگر ہم ایک دوسر ے پر الزام تراشی کرتے رہے تو ہمارے پاس بھی کہنے کی بہت سی چیزیں ہیں اورڈاکٹرز کے پاس بھی کہنے کی بہت سی چیزیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سانحہ کا کوئی نہ کوئی حل تلاش کرنا ہوگا اورجوڈیشل انکوائری کے بعد بھی اس کا کوئی نہ کوئی حل ہی تلاش کرناہوگا ۔
حامد خان کا کہناتھاکہ جودکھایاگیاہے ، اس میں سارا روز وکلا پر ڈالا گیا ہے لیکن ہمارے خیال میں جتنا قصور وکلا ءکاہے ، اتنا ہی قصور ڈاکٹرز کا بھی ہے اوراس سے بڑھ کر انتظامیہ کا بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل انکوائری کے بعدجن جن کا قصور ہوگا ، اس کی مذمت کی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں بہت سا یک طرفہ بیانیہ بھی چل رہاہے ۔

مزید :

قومی -