کوئٹہ کی یخ بستہ ہوائیں جیکب آباد پہنچ گئیں، سردی کی شدت میں اضافہ

کوئٹہ کی یخ بستہ ہوائیں جیکب آباد پہنچ گئیں، سردی کی شدت میں اضافہ
کوئٹہ کی یخ بستہ ہوائیں جیکب آباد پہنچ گئیں، سردی کی شدت میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جیکب آباد(آئی این پی) کوئٹہ کی یخ بستہ ہوائیں جیکب آباد پہنچ گئیں،سردی کی شدت میں اضافہ،گرم کپڑوں،خشک میواجات اورگرم مشروبات کی مانگ میں بھی  اضافہ ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں سردی کی شدت میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے، چند روز سے کوئٹہ کی یخ بستہ ہواؤں نے جیکب آبادکا رخ کرلیا ہے، کوئٹہ سے آنے والی یخ ہواؤں کے بعد جیکب آباد سمیت گردونواح کے علاقوں میں ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے لوگ شام کے بعد گھروں تک محدود ہوکررہ جاتے ہیں،جیکب آبادشہراورگردونواح میں صبح اوررات کےاوقات میں شدیددھندبھی ہونے لگی ہے،ٹھنڈ میں اضافے کےبعدسکولوں اورسرکاری دفاتر کی حاضری میں بھی واضح کمی نظر آرہی ہے،دوسری جانب ٹھنڈ میں اضافے سے خشک میواجات کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں یخنی،اُبلے انڈوں،چائینز سوپ سمیت مونگ پھلی کےسٹال سج گئےہیں جہاں پرلوگوں کارَش لگارہتا ہےجبکہ دوسری جانب سردی سےبچنےکےلیےشہریوں نےلنڈا بازاروں کا رخ کرنا شروع کردیا ہے جہاں شہری گرم کپڑے خریدنے میں مصروف ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ لنڈا بازار میں بھی مہنگائی عروج پر ہے،اب توغریب اورمتوسط طبقہ لنڈا بازار سے خریداری سے محروم ہوتا جارہا ہے،اُدھر سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ شہر بھر میں گیس کی فراہمی بھی اکثر اوقات معطل رہنے لگی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔شہریوں کا کہناہے کہ چند روز کے بعد مزید سردی پڑھنے کا امکان ہے کیوں کہ جب کوئٹہ سے یخ بستہ ہوائیں آنے شروع ہوتی ہے تو دن بدن ٹھنڈ میں اضافہ ہوتا جاتا ہے،شہریوں نے مطالبہ کیاہےکہ گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔