کیاپیپلز پارٹی اورن لیگ موجودہ ملکی حالات میں غیر اہم ہوچکی ہیں ؟ تجزیہ کار ایاز امیر کاچونکا دینے والا تجزیہ

کیاپیپلز پارٹی اورن لیگ موجودہ ملکی حالات میں غیر اہم ہوچکی ہیں ؟ تجزیہ کار ...
کیاپیپلز پارٹی اورن لیگ موجودہ ملکی حالات میں غیر اہم ہوچکی ہیں ؟ تجزیہ کار ایاز امیر کاچونکا دینے والا تجزیہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ایاز امیر نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی اورن لیگ کا وجود ختم نہیں ہوا ، یہ بڑی پارٹیاں ہیں سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے اور پنجاب میں بھی ن لیگ کی بہت سی نشستیں ہیں لیکن اس وقت جوقومی معاملات چل رہے ہیں ، ان میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی اہم نہیں ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی اورن لیگ کا وجود ختم نہیں ہوا ، یہ بڑی پارٹیاں ہیں سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے اور پنجاب میں بھی ن لیگ کی بہت سی نشستیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جوقومی معاملات چل رہے ہیں ، ان میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی اہم نہیں ہیں، ن لیگ اپنی مرہم پٹی کررہی ہے اور جو ریلیف ان کو مل رہاہے ، اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ مریم نواز کی طرف سے مکمل خاموشی جبکہ بلاول کے چنگھاڑنے کا بھی کوئی اثرنہیں ہے ۔

ایاز امیر کا کہنا تھا کہ مریم چپ ہیں اور بلاول بول رہے ہیں ، ان کا ہماری سیاست پر کوئی اثرنہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت بھی ماضی کی طرح کے حالات ہیں ، آصف زرداری کی 17شوگرملیں جوں کی توں ہیں اور اومنی گروپ سے کوئی پیسے ملے ہیں تو ان کے بارے میں بتادیں ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...