تحریک انصاف بھی سٹیٹس کو کی پارٹی ہے ، سینئرصحافی سلمان غنی نے وجوہات بیان کردیں

تحریک انصاف بھی سٹیٹس کو کی پارٹی ہے ، سینئرصحافی سلمان غنی نے وجوہات بیان ...
تحریک انصاف بھی سٹیٹس کو کی پارٹی ہے ، سینئرصحافی سلمان غنی نے وجوہات بیان کردیں

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ اپوزیشن ہمیشہ محروم عوام کی آواز بنتی ہے لیکن جوکام اپوزیشن کوکرناچاہئے وہ نہیں کرپارہی ،اس کی وجہ اپوزیشن پر مقدمات قائم ہونا اوردیگر مسائل ہیں،لوگ اس وقت اپوزیشن اورحکومت دونوں کا کرداردیکھ رہے ہیں لیکن یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ یہ پارٹی بھی سٹیٹس کوکی پارٹی ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ ن لیگ نے مریم نواز کوبیان دینے سے روکاہوا ہے جس طرح کے حالات ہیں،اگران حالات میں اپوزیشن کودھارے میں رکھا ہوا ہے تو حکومت نے رکھا ہواہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ڈلیور کرتی توعوام مڑ کر بھی اپوزیشن کی طرف نہ دیکھتے ۔ اس وقت بہت سے مسائل ہیں جن میں مہنگائی اوربیروز گاری ہے ، اس وقت نوازشریف جس صورتحال سے دوچار ہیں ،اس کے بھی اثرات ہیں لیکن کیااس سے ن لیگ کی مقبولیت ختم ہورہی ہے ، میں یہ ماننے کیلئے تیار نہیں ہوں۔

سلمان غنی کا کہنا تھا کہ حکومت آنے سے لوگوں کے حالات مزید خراب ہیں جب آئی ایم ایف کی ٹیم پر انحصار کیاجائے گا تو وہ ٹیم تو اپنے ادارے کاخیال رکھے گی ،عوا م سے تو عمران خان نے پوچھنا تھا ۔سلمان غنی کا کہناتھا کہ اپوزیشن ہمیشہ محروم عوام کی آواز بنتی ہے جوکام اپوزیشن کوکرناچاہئے وہ نہیں کرپارہی ،اس کی وجہ اپوزیشن پر مقدمات قائم ہونا اوردیگر مسائل ہیں۔لوگ اس وقت اپوزیشن اورحکومت دونوں کا کرداردیکھ رہے ہیں لیکن یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ یہ پارٹی بھی سٹیٹس کوکی پارٹی ہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...