”مریم نواز نے یہ کام کیا توباہر نہیں جاسکیں گی “سینئر تجزیہ کار نے ن لیگ کو مشورہ دیدیا

”مریم نواز نے یہ کام کیا توباہر نہیں جاسکیں گی “سینئر تجزیہ کار نے ن لیگ کو ...
 ”مریم نواز نے یہ کام کیا توباہر نہیں جاسکیں گی “سینئر تجزیہ کار نے ن لیگ کو مشورہ دیدیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارڈاکٹرحسن عسکری نے کہاہے کہ مریم نواز کو بیان بازی نہیں کرنی چاہئے ، ان کے والد کی صحت خراب ہے اور وہ ان کی تیمارداری کیلئے باہرجانا چاہتی ہیں، اگروہ بیان بازیاں کریں گی تو ان کا بیرون ملک جانے کا کیس خراب ہوجائے گا ۔

دنیانیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ اس وقت جوحالات ہیں ان میں مریم نواز کو بیان بازی نہیں کرنی چاہئے ، ان کے والد کی صحت خراب ہے اور وہ ان کی تیمارداری کیلئے باہرجانا چاہتی ہیں۔ اگروہ بیان بازیاں کریں گی تو ان کا بیرون ملک جانے کا کیس خراب ہوجائے گا ۔

حسن عسکری کاکہناتھا کہ بلاول کی بیا ن بازی سے بھی کوئی خاص اثراس لئے نہیں پڑے گا کہ وہ ابھی تک کوئی پلان دینے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔ 1970میں پیپلز پارٹی اس لئے کامیاب ہوگئی تھی کہ ایوب خان کی مخالفت کے علاوہ پیپلز پارٹی نے ایک متبادل سوچ اور پلان بھی دیا تھا ۔ 

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...