وزیر قانون پنجاب کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے بلدیاتی انتخابات کی سفارشات تیار کر لیں

وزیر قانون پنجاب کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے بلدیاتی انتخابات کی سفارشات ...
وزیر قانون پنجاب کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے بلدیاتی انتخابات کی سفارشات تیار کر لیں

  



لاہور (آن لائن)صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور پنجاب  راجہ بشارت کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے بلدیاتی انتخابات کرانے کے حوالے سے سفارشات تیار کر لیں، وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ اور دیگرمعاملات کے حوالے سے صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور راجہ بشارت کی سربراہی میں وزیر خزانہ، چیف سیکرٹری، سیکرٹریز لوکل گورنمنٹ، فنانس، قانون اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی تھی۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے تجاویز تیار کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب کو فراہم کر دی ہیں جنہیں اب وزیر اعظم عمران خان کو بھجوایاجائے گا اور وزیر اعظم بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے حتمی تاریخ کی منظوری دیں گے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...