نالائق حکمرانوں کی سازشیں لیگی قیادت سے عوام کا رشتہ نہیں توڑ سکتیں:پرویز ملک

نالائق حکمرانوں کی سازشیں لیگی قیادت سے عوام کا رشتہ نہیں توڑ سکتیں:پرویز ملک
نالائق حکمرانوں کی سازشیں لیگی قیادت سے عوام کا رشتہ نہیں توڑ سکتیں:پرویز ملک

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر اور رکن قومی اسمبلی پرویز ملک نے کہا ہے کہ نالائق حکمران ہسپتالوں پر حملے کروائیں یا جتنی چاہیں سازشیں کریں لیگی قیادت سے عوام کا رشتہ کوئی نہیں توڑ سکتا،جہازوں میں بھر بھر کے لائے سرخیلے لوگ ہمیشہ موسمی پرندے ثابت ہوتے ہیں،ڈیرھ سال میں جنوبی پنجاب صوبے پر بے بس حکومت عملی طور پر کوئی کام نہیں کر سکی۔

رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ نیب نے بی آر ٹی کے کھنڈرات پر اربوں روپے کی کرپشن پر آنکھیں بند کی ہوئی ہیں،پشاور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بی آر ٹی کا قرض آئندہ دو نسلیں ادا کریں گی،جو منصوبے بغیر کسی ویژن اور پلاننگ کے شروع ہوں ان کاحشر ایسا ہی ہوتا ہے،شہبازشریف نے سو ارب میں تین میٹرو بسیں چلادی عمران خان دوسو ارب میں ایک میٹرو بس نہیں چلاسکے۔اُنہوں نے کہا کہفیاض چوہان ہر پریس کانفرنس میں صرف نوازشریف اور شہبازشریف پر تنقید کرکے میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں،اگر ان کو مزید موقع دیا گیا تو یہ پورے ملک کو پشاور کے کھنڈرات میں تبدیل کردینگے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...