مخالف ٹیم سے مل کر میچ کھیلنے کی سزا، نوجوان کھلاڑی کو برہنہ کرکے ایسا سلوک کہ انسانیت بھی شرمسار ہوگئی

مخالف ٹیم سے مل کر میچ کھیلنے کی سزا، نوجوان کھلاڑی کو برہنہ کرکے ایسا سلوک ...
مخالف ٹیم سے مل کر میچ کھیلنے کی سزا، نوجوان کھلاڑی کو برہنہ کرکے ایسا سلوک کہ انسانیت بھی شرمسار ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)فیصل آباد میں مخالف ٹیم سے مل کر میچ کھیلنے پرچار افرادنے کھلاڑی کو برہنہ کرکے ناک سے لکیریں نکلوائیں ،پولیس نے ملزمان کی شناخت کرلی ہے ۔
نجی نیوز چینل کے مطابق کھلاڑی فرحان نے ملزمان کی مخالف ٹیم کے ساتھ مل کر میچ کھیلا تھا جس پر چار افراد نے مبینہ طور پر فرحان کو اغوا کرلیا اور اس کے کپڑے اتروا کر زمین پرناک سے لکیریں نکلوائیں۔
فیصل آبادپولیس کے ترجمان کے مطابق متاثرہ نوجوان کی درخواست پر ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے، ان کے گھروں پرچھاپے مارے جارہے ہیں ، جلد ان کوگرفتار کرلیاجائے گا ۔

مزید :

جرم و انصاف -