بار کونسل اور بار ایسوسی ایشنز شرپسند عناصر کا دفاع کرنے کی بجائے قانون کی حکمرانی کیلئے اپنے مؤقف پر نظرثانی کریں :پی ایم اے

بار کونسل اور بار ایسوسی ایشنز شرپسند عناصر کا دفاع کرنے کی بجائے قانون کی ...
بار کونسل اور بار ایسوسی ایشنز شرپسند عناصر کا دفاع کرنے کی بجائے قانون کی حکمرانی کیلئے اپنے مؤقف پر نظرثانی کریں :پی ایم اے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی آئی سی کے انسانیت سوز سانحہ میں بار کونسل اور بار ایسوسی ایشنز شرپسند عناصر کا دفاع کرنے کی بجائے انصاف کی بالا دستی اور قانون کی حکمرانی کیلئے اپنے مؤقف پر نظرثانی کریں اورمجرموں کوقرارواقعی سزا دلوانےکیلئےمحب وطن طبقوں کےساتھی بنیں اور اپنا کردار ادا کریں۔

ان خیالات کا اظہارپی ایم اے ہاؤس میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نظامی نے کی۔ اجلاس میں ڈاکٹر ملک شاہد شوکت جنرل سیکریٹری پی ایم اے لاہور، ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری،پروفیسر ڈاکٹر تنویر انور،ڈاکٹرارم شہزادی، ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر بشریٰ حق،ڈاکٹر احمد نعیم، ڈاکٹر سلمان کاظمی، ڈاکٹر رانا سہیل، ڈاکٹر طلحہ شیروانی، ڈاکٹر حماد رفیق اور ڈاکٹر عمران شاہ نے شرکت کی۔اجلاس میں کہا گیا کہ چند سینئر وکلاء کا یہ مؤقف قابل مذمت ہے کہ ڈاکٹر اس وقوعہ میں پارٹی ہیں،پی ایم اے واضح کرتی ہے کہ وکلاء اور درجہ چہارم کے ملازمین میں ہونے والے لڑائی جھگڑے میں ڈاکٹرز کا کوئی کردار نہ ہے۔