سندھ میں پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
سندھ میں پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

محکمہ ایکسائز کے ترجمان کے مطابق نادہندگان کو پراپرٹی ٹیکس 31 دسمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، پراپرٹی ٹیکس جمع نہ کرانے والوں پر 10 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کی جائیداد کی نیلامی یا گرفتاری کا وارنٹ بھی نکل سکتا ہے۔سندھ کے وزیرِ ایکسائز و ٹیکسیشن مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس جمع کرانے کی اس تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔