پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار آہستہ کیوں ہے اور فیس بک کیوں نہیں چل رہی ؟ بالآخر حقیقت سامنے آگئی

پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار آہستہ کیوں ہے اور فیس بک کیوں نہیں چل رہی ؟ ...
پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار آہستہ کیوں ہے اور فیس بک کیوں نہیں چل رہی ؟ بالآخر حقیقت سامنے آگئی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی سی ایل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ قطر کے نزدیک انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ کی سروسز متاثر ہوئی ہیں۔

پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ کے نزدیک انٹرنیشنل سب میرین کیبل AAE-1 میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی ہے۔ اس خرابی کو دور کرنے کیلئے پی ٹی سی ایل انٹرنیشنل سب میرین کنسورشیم کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

پی ٹی سی ایل نے انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی میں مشکلات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ جلد ہی سب میرین کیبل کی تکنیکی خرابی دور کردی جائے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں شام 5 بجے سے ہی انٹرنیٹ سروسزکی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے، ملک بھر کے صارفین کو سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک چلانے میں مشکل پیش آرہی ہے۔

مزید : Breaking News /سائنس اور ٹیکنالوجی /اہم خبریں