روزنامہ پاکستان بنا کینسر کے مریض ریٹائرڈ فوجی کی آواز، گھر پر فائرنگ اور زمین کے قبضے کی خبر پر وزیر اعلیٰ نے ایکشن لے لیا

روزنامہ پاکستان بنا کینسر کے مریض ریٹائرڈ فوجی کی آواز، گھر پر فائرنگ اور ...
روزنامہ پاکستان بنا کینسر کے مریض ریٹائرڈ فوجی کی آواز، گھر پر فائرنگ اور زمین کے قبضے کی خبر پر وزیر اعلیٰ نے ایکشن لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ’’ڈیلی پاکستان آن لائن‘‘ کی ویڈیو  پر ایکشن لے لیا،گجرات میں ریٹائرڈ فوجی کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گجرات کے تھانہ ککرالی کی حدود میں ریٹائرڈ فوجی کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے اورفائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملزمان کو جلد سے جلد قانو ن کی گرفت میں لایا جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔وزیر اعلی کے نوٹس لینے کے بعد فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس حکام نے متاثرہ شخص کے گھر کا دورہ کیا اورانصاف کی یقین دہانی کرائی۔

کینسر کے مریض ریٹائرڈ فوجی اہلکار کی زمین پر قبضہ ،جنرل باجوہ سے قبضہ مافیہ کے خلاف کارروائی کی درخواست کردی
خیال رہے کہ ڈیلی پاکستان آن لائن کے معروف اینکر یاسر شامی نے گجرات سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ فوجی ملازم اللہ دتہ کے گھر پر ہونے والی فائرنگ کا معاملہ اٹھایا تھا اور  گجرات میں رہائش پذیر ریٹائرڈ فوجی اللہ دتہ اور ان کی اہلیہ کا انٹرویو کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا ،فیس بک پر ڈیلی پاکستان آن لائن کے پیج  پر نشر ہونے والی یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس کے بعد مین سٹریم میڈیا نے بھی اس خبر کو کاپی کیا تھا اور اعلیٰ حکام کی توجہ ریٹائرڈ فوجی کو انصاف دلانے کی طرف مبذول کروائی تھی۔

یاد رہے کہ اللہ دتہ 2008 میں پاک فوج سے ریٹائر ہوئے اور اس وقت کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں،اُن کا کینسر چوتھی سٹیج میں ہے جس کے باعث وہ چلنے پھرنے سے بھی معذور ہیں۔رواں سال 19اکتوبر کو  اللہ دتہ سی ایم ایچ ہسپتال کھاریاں میں علاج کی غرض سے گیا  منتقل تو اس  کی عدم موجودگی میں فیاض نامی آدمی نے اپنے بھانجوں کے ساتھ مل کر اُن کے 14 مرلے کے پلاٹ پر قبضہ کرلیا اور گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی تاہم خوش قسمتی سے فائرنگ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا  تاہم اس کی بوڑھی اہلیہ اور کم سن بچی  کو ملزموں نے ہراساں کیا تھا ۔