دوسرا ٹیسٹ،کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے میچ کے لیے خصوصی پلان ترتیب،متبادل راستوں کا اعلان

دوسرا ٹیسٹ،کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے میچ کے لیے خصوصی پلان ترتیب،متبادل ...
دوسرا ٹیسٹ،کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے میچ کے لیے خصوصی پلان ترتیب،متبادل راستوں کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 19 دسمبر سے 23 دسمبر تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جس سے متعلق کراچی میں خصوصی ٹریفک پلان کا اعلان کردیا گیا ہے۔

کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے میچ کے لیے خصوصی پلان ترتیب دے کر متبادل راستوں کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ شائقین کرکٹ کے لیے ایکسپو سینٹر، اتوار بازار، رانالیاقت گرلزکالج گراؤنڈ میں پارکنگ کاانتظام کیاگیاہے، میچ دیکھنے کے لیےسٹیڈیم آنے والے شائقین کو اپنے ساتھ اصلی قومی شناختی کارڈ لانا ہوگا۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق حبیب ابراہیم رحمت اللّٰہ روڈ پر اسٹیڈیم فلائی اوور سے سرشاہ سلیمان روڈ جانب حسن اسکوائر ٹریفک کے لیے بند رہے گا، حسن اسکوائر فلائی اوور سے اسٹیڈیم روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگا۔حبیب ابراہیم رحمت اللّٰہ روڈ سے آنے والے شہری نیشنل اسٹیڈیم انٹرسیکشن سے بائیں جانب آغا خان اسپتال، نیو ٹاؤن اور دائیں جانب ڈالمیا سے ملینیئم کا راستہ اختیار کرسکیں گے جبکہ ملینیئم سے ہوتے ہوئے حسن اسکوائر جانے والے شہری نیو ٹاو?ن کا راستہ اختیار کرکے اپنی منزل کی جانب جاسکتے ہیں۔نیوٹاؤن سے آغا خان اسپتال سے ہوتے ہوئے حسن اسکوائرجانے والے شہری ملینیئم کا راستہ اختیار کرسکتے ہیں، سہراب گوٹھ سے نیپا، لیاقت آباد 10 نمبر سے حسن اسکوائر، پیپلز چورنگی سے یونیورسٹی روڈ، کارساز سے اسٹیڈیم، ملینیئم سے نیوٹاو?ن ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

مزید :

کھیل -