بھار ت جس ڈگر پر چل پڑا ہے ،مودی کی طرح گرے گا ، ہارون الرشید کا دعویٰ

بھار ت جس ڈگر پر چل پڑا ہے ،مودی کی طرح گرے گا ، ہارون الرشید کا دعویٰ
بھار ت جس ڈگر پر چل پڑا ہے ،مودی کی طرح گرے گا ، ہارون الرشید کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہاہے کہ بھار ت جس ڈگر پرچل پڑاہے ،اس طرح وہ اپنا نقصان خود کررہا ہے ، اس کو اسی ڈگر پر جانے دیاجائے ،مودی جس طرح گرا ہے ، اسی طرح بھارت بھی گرے گا ۔
نجی نیوز چینل 92کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ قانون کاخوف ہونا چاہئے ،قانون کانفاذ یکسا ں ہواوروہ نافذ ہوتا ہو انظر آئے ۔ انہوں نے کہاکہ چودھری سرور کو کوئی اچھی وزارت دیں ، وزیر تجارت ہوسکتے ہیں اور وزیراعلیٰ وہ لائیں جس کاحکم ماناجاتا ہو۔حکومت کے جانے کاانحصار حکومت کی کارکردگی پرہے ،باتیں تو شروع ہوچکی ہیں ، اگر حکومت کچھ نہیں کرتی اوراتحادی جماعتیں کوئی فیصلہ کرلیتی ہیں تو وزیراعظم کےخلاف عدم اعتماد کی صورت میں وزیر اعظم پھر بھی تحریک انصاف کاہی آئے گا مگراس سے مزیدانتشار پھیلے گااور نئے انتخابات کروانا پڑیں گے۔
ہارون الرشید کاکہنا تھا کہ بھار ت جس ڈگر پرچل پڑاہے ،اس طرح وہ اپنا نقصان خود کررہا ہے ، اس کو اسی ڈگر پر جانے دیاجائے ،مودی جس طرح گرا ہے ، اسی طرح ہندوستان گرے گا ۔انہوں نے کہا کہ اب بھی حکومت سول اداروں کو مضبوط نہیں کررہی، سانحہ پی آئی سی کے موقع پر آئی جی کیا کرتا رہا، ڈپٹی کمشنر کیا کرتارہا ؟ یہ سب ذمہ دار ہیں ، راجہ بشارت کو اپنی رپورٹ میں ان سب کاذکر کرنا چاہئے ورنہ قوم معاف نہیں کرے گی ۔