پاکستان کی سعودی عرب پر حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب پر حملوں کی مذمت
پاکستان کی سعودی عرب پر حملوں کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے سعودی عرب پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے خطے کی امن و سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ جدہ اورالشقیق میں تیل بردارجہازوں پر دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہیں، ایسے حملے سعودی عرب اور خطے کی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔پاکستان سعودی عرب کےساتھ مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب کی جدہ بندرگاہ پر لنگر انداز ’بی ڈبلیو رہائن‘ نامی سنگاپور کے پرچم بردار پیٹرول ٹینکر میں خارجی حملے کے باعث دھماکا ہوا تھا۔جہاز کی کمپنی بی ڈبلیو گروپ کی طرف سے جاری کیے گئے تحریری بیان کے مطابق دھماکے میں جہاز کے 22 رکنی عملے کو بغیر کسی نقصان کے بچالیا گیا ہے۔ دھماکے کی وجہ سے پیٹرول کے اخراج کا احتمال موجود ہے۔بندرگاہ دھماکے سے متعلق سعودی عرب اور یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع جاری ہے ، حوثی باغیوں کی جانب سے متعد د بار سعودی عرب کے مختلف شہروں میں ڈرون حملے کیے گئے جسے سعودی فورسز نے فضا میں ہی ناکام بنایا۔