ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کی اہم کوشش اب ان شاءاللہ کامیابی سے ہمکنار کرے گی آج کچھ رقم بھی ہاتھ میں آنے کی امید ہے جو لوگ بیماری میں مبتلا ہیں اب نجات پا لیں گے جلد ہی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ایک اہم ذمہ داری ملنے کا امکان سرکاری ملازمین کے لئے بڑے اچھے دنوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ آج آپ نے جس بھی طرف سے امید لگا رکھی تھی وہ پوری ہو سکتی ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اولاد کے جس مسئلے کو لے کر پریشان ہیں وہ حل ہونے کے قریب ہے زیادہ فکر مند نہ ہوں۔ ان دنوں گھریلو معاملات پر جس قدر توجہ ہو گی اتنا ہی بہتر رہے گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ خود اپنے کام کو بدلنا چاہتے ہیں وہ ایسا نہ کریں کیونکہ تبدیلی وہی اچھی ہوتی ہے جو کہ پردہ غیب سے ہو۔ امید ہے موجودہ سلسلہ ہی بہتر ہو جائے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کی غیر ذمہ داری کسی دن بڑے نقصان سے دو چار کرے گی آپ کو اس وقت بے حد سنجیدہ ہو کر فیصلہ کرنا ہوگا اور جس قسم کی آفر آئے اس پر غور ضرور کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ خود کو بدلیں آپ سوچتے کچھ ہیں اور ہوتا کچھ ہے کرتے کچھ ہیں اس لئے اب جو فیصلہ کر لیں اس پر اٹل رہیں آپ کو اگر زندگی میں آگے بڑھنا ہے تو ورنہ استخارہ کریں۔


برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
تبدلی کے اشارے نمایاں ہوتے جا رہے ہیں آپ جس مشکلم یں زندگی گزار رہے ہیں اب اس سے نکلنے کا وقت بھی قریب ہے جو لوگ بے کار تھے اب کام پر لگ جائیں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ بار بار اپنے ارادے کو نہ بدلیں تو بہتر ہے اس وقت ایسا کرنا ٹھیک نہیں ہے آپ کو ایک جگہ پر کھڑے رہنا ہے۔ ان شاءاللہ اسی جگہ پر ہی کوئی بڑا فائدہ ملے گا۔


برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو لوگ کسی سے نئی دوستی لگا کر ضرورت سے زیادہ اس پر بھروسہ کر رہے ہیں تو وہ سخت غلطی پر ہیں۔ ایسا کرنا اپنے پاﺅں پر کلہاڑی مارنے والی بات ہے یہ یاد رہے۔


برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کو اب اپنے لئے روز گار کا نیا سلسلہ دیکھنا ہے اور اللہ نے چاہا تو اس کے لئے یہ دن برے اہم ہیں آج صورتحال بے حد اچھی ہے اس طرف قدم اٹھا سکتے ہیں فوری۔


برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ کسی بھی مشکل میں تھے ان شاءاللہ اب اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے اور یاد رکھیں کہ تبدیلی کے جو اشارے کافی دنوں سے مل رہے تھے وہ اب قریب ہیں۔


برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کی زندگی میں اہم پرانے معاملات دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں اس طرف سے ہرگز لاپرواہی نہ کریں ورنہ مشکل گلے پڑ سکتی ہے۔ آج کا دن از سر نو جائزہ لینے کا ہے۔