نامور شاعر سید فخر الدین بلے کا یوم پیدائش(15دسمبر)
فخر الدین بلے:
سید فخر الدین بلے 15دسمبر 1930ء کو میرٹھ میں پیداہوئے۔انہوں نے مسلم یونیورسٹی علی گڑھ سے ایم ایس سی کی۔فخرالدین بلے نے تحریک پاکستان میں بھی بھرپورحصہ لیا۔علی گڑھ میں مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے جوائنٹ سیکرٹری کی حیثیت سے کام کیا۔فخرالدین بلے اطلاعات ، تعلقات عامہ ، سیاحت ،آرٹس کونسل ،سوشل ویلفیئر ، وزارت مذہبی امور اور سمندر پار پاکستانیوں کی وزارت میں خدمات سرانجام دیتے رہے۔ادیبوں ،شاعروں اور دانشوروں کی سرگرمیوں کے لئے قافلہ کے نام سے ایک تنظیم قائم کی جس کے پڑاﺅ لاہور ،ملتان اوربہاولپورمیں ہوتے رہے ۔انہوں نے مختلف سرکاری اور غیرسرکاری جرائد کی ادارت کے فرائض بھی انجام دیئے جن میں ماہنامہ جھلک، روزنامہ نوروز کراچی ، بہاولپور ریویو، ماہنامہ اوقاف، ہم وطن ،یاران وطن، نوائے بلدیات ،لاہورافیئر ، 15روزہ مسلم لیگ نیوز اورہمارا ملتان قابل ذکرہیں ۔وہ 28جنوری 2004ءکو دل کا دورہ پڑنے سے ملتان میں انتقال کرگئے۔
نمونۂ کلام
میں کیا بتاﺅں کہ قلب و نظر پہ کیا گزری
کرن نے قطرۂ شبنم میں جب شگاف کیا
ازل سے عالمِ موجود تک سفر کر کے
خود اپنے جسم کے حجرے میں اعتکاف کیا
خدا گواہ کہ میں نے خود آگہی کے لئے
سمجھ کے خود کو حرم عمر بھر طواف کیا
رہیں گے قصرِ عقائد نہ فلسفوں کے محل
جو میں نے اپنی حقیقت کا انکشاف کیا
شاعر: فخرالدین بلے
Main Kaya Bataaun Keh Qalb-o-Nazar Pe Kaya Guzri
Kiran Nay Qatra-e-Shabnam Men Jab Shagaaf Kiya
Azal Aalam-e-Maojood Tak Safar Kar K
Khud Apnay Jism K Hujray Men Aitkaaf Kiya
Khuda Gawaah Keh Main Khud Aagahi K Liay
Samjah K Khud Ko Haram Umr Bhar Tawaaf Kiya
Rahen Gay Qasr-e-Aqaaid Na Falsafon K Mahall
Jo Main Nay Apni Haqeeqat Ka Inkashaaf Kiya
Poet: Fakhr-ul-Din Balle