سینیٹ چیئرمین کی تھر آمد لیکن دراصل کس سے ملاقات کیلئے وہاں پہنچے تھے ؟ خبرآگئی

Dec 15, 2020 | 12:40 PM

تھرپارکر  (ویب ڈیسک)سینیٹ چیئرمین کی اپنے دوست عرب شہزادوں سے ملاقات کے لیئے تھر آمد۔ایک سو کلومیٹر ڈیزرٹ میں سفر کر کے شکار کے لیئے قائم کیمپ پر پہنچے اور جائزہ لیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی گذشتہ روز مائی بختاور ایئرپورٹ تھر پہنچے جہاں سے بذریعہ روڈ چھاچھرو کے گاؤں کھیمی جو پار میں عرب شہزادوں کے شکار کے لیئے لگائے گئے کئمپ پہنچے اور جائزہ لیا جس کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیئے گئے تھے۔اخباری ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ کو عرب شہزادوں سے ملاقات کرنی تھی اور کیمپ میں عرب دوستوں کے ساتھ ظہرانے کے انتظامات تھے مگر عرب شہزادے نوابشاہ ایئرپورٹ پر پہنچے تھے اور تھر پہنچنے میں ابھی تاخیر تھی۔تاہم سینیٹ چیئرمین نے کیمپ میں ظہرانہ کیا اور جائزے کےبعد واپس اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

معلومات کے مطابق عربی و قطری شہزادے آج تھر پہنچ کر تلور اور دیگر پرندوں کا شکار کرینگے جس کے لیئے جاری کردہ سرکاری اجازت نامہ کے تحت کیمپس کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔

دریں اثناءسینٹ چیئرمین کے تھر آمد کے دورہ کو میڈیا سے خفیہ رکھا گیا تھا فقط ضلعی انتظامیہ نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ایئرپورٹ سے گاﺅں کھیمی جو پار تک انہوں نے بذریعہ گاڑی ایک سو کلومیٹر ڈیزرٹ میں سفر کیا۔

مزیدخبریں