شاہی خاندان کیلئے فالکنز کے ایکسپورٹ پرمٹ جاری کرنے کیخلاف درخواست پر سیکرٹری دفتر خارجہ اور دیگر کو نوٹس جاری

شاہی خاندان کیلئے فالکنز کے ایکسپورٹ پرمٹ جاری کرنے کیخلاف درخواست پر ...
شاہی خاندان کیلئے فالکنز کے ایکسپورٹ پرمٹ جاری کرنے کیخلاف درخواست پر سیکرٹری دفتر خارجہ اور دیگر کو نوٹس جاری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے یو اے ای کے شاہی خاندان کیلئے 150 فالکنز کے ایکسپورٹ پرمٹ جاری کیخلاف درخواست پر سیکرٹری دفتر خارجہ، ڈپٹی چیف پروٹوکول دفتر خارجہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،عدالت نے سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی اور چیئرمین ایف بی آر کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب مانگ لیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کیلئے 150 فالکنز کے ایکسپورٹ پرمٹ جاری کیخلاف جانے کے انکشاف پرسابق چیئرمین وائلڈ لائف بورڈ ڈاکٹر انیس الرحمان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

عدالت نے استفسار کیاکہ عدالت کو مطمئن کریں کہ کس قانون کے تحت فالکنز کو یو اے ای بھیجنے کی اجازت دی؟ ،نایاب نسل قرار پانے والے فالکنز کو انکے قدرتی ماحول سے محروم کرنے کی اجازت کیوں دی، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ فریقین آئندہ سماعت سے قبل تحریری دلائل عدالت میں جمع کرائیں،سیکرٹری دفتر خارجہ، چیئرمین ایف بی آر اور سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی اپنا نمائندہ مقرر کریں۔

عدالت نے سیکرٹری دفتر خارجہ، ڈپٹی چیف پروٹوکول دفتر خارجہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،عدالت نے سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی اور چیئرمین ایف بی آر کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب مانگ لیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -