گوادر میں جاری احتجاج کا معاملہ، وزیراعظم نے دو وفاقی وزرا کو مظاہرین سے ملنے کا ٹاسک دیدیا

گوادر میں جاری احتجاج کا معاملہ، وزیراعظم نے دو وفاقی وزرا کو مظاہرین سے ...
گوادر میں جاری احتجاج کا معاملہ، وزیراعظم نے دو وفاقی وزرا کو مظاہرین سے ملنے کا ٹاسک دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے دو  وفاقی وزرا کو گوادر جانے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے  وفاقی وزراء اسد عمر اور زبیدہ جلال کو گوادر جانے کی ہدایت کی ہے۔وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے’حق دو گوادر کو‘ تحریک کے طویل احتجاجی دھرنےکانوٹس لیتے ہوئے دو وفاقی وزراء کو وہاں جانے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے دونوں وزراء کو ہدایت کی کہ گوادر کے عوام کے مسائل کے جلد حل کی سفارشات مرتب کریں۔
واضح رہے کہ گوادر میں بلوچستان کے حقوق کی تحریک کے لیے جماعت اسلامی پاکستان رہنما مولانا ہدایت الرحمان کی قیادت میں ماہی گیروں سمیت عوام نے 30 روز سے دھرنا دیا ہوا ہے، جس پر ریاستی اداروں نے شیلنگ اور لاٹھی چارج بھی کی تھی۔

مزید :

قومی -